ایکنا: اسلامی دنیا کے معروف قراء کی ایک بڑی تعداد کو متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقد ہونے والے پہلے عرب و اسلامی میڈیا فورم میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔
ایکنا: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں آٹھ مسلمانوں کے خلاف ایک مقدمہ اس وجہ سے درج کیا گیا کہ انہوں نے ایک گاؤں کی دیوار پر "میں عاشق محمد ہوں" کا جملہ لکھا۔
ایکنا: قرآنی ججمنٹ دراصل دقت، عدل اور قلبی معرفت کا حسین امتزاج ہے۔اور قرآن کے مقابلوں میں حقیقی برتری کا معیار صرف صوتی یا تکنیکی مہارت نہیں بلکہ آیاتِ الٰہی سے روحانی تعلق ہے۔
ایکنا: ملائیشیا کا پہلا خصوصی اسلامی بحری سفر آئندہ ماہ شروع ہونے جا رہا ہے، جو خاص طور پر مسلم مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں حلال کھانے، بغیر الکحل مشروبات، اور نماز کے لیے علیحدہ جگہیں فراہم کی گئی ہیں۔
ایکنا: تیونس کی جامعہ الزیتونہ، قیروان یونیورسٹی اور دیگر نجی کتب خانوں سمیت کئی علمی مراکز صدیوں سے علمی و فکری سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں، جن میں آج بھی بیش قیمت مخطوطات (قدیم نسخے) محفوظ ہیں۔
ایکنا: راغب مصطفی غلوش اُن ممتاز قرّاء میں سے تھے جنہوں نے عظیم اساتذہ کی قراتی روایت سے فیض اٹھاتے ہوئے اپنی منفرد صوتی شناخت کے ساتھ ایک ایسی آواز اور اسلوب پیش جس نے نہ صرف مصر بلکہ پورے اسلامی دنیا، خصوصاً ایران میں ہزاروں سامعین کو مسحور کیا۔
ایکنا: آزاد شدہ فلسطینی اسیر انس علان نے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی اور ظالمانہ سلوک کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہاں قرآن کی بے حرمتی، اذان پر پابندی اور نماز کی ممانعت جیسی سنگین حرکات کی جاتی ہیں۔
ایکنا: ملکی سطح پر منتخب خواتین کے درمیان قرآنی مقابلے چھیالیسویں قومی قرآن مسابقے کے تیسرے روز صوتی شعبوں میں سنندج کے سلیمان خاطر کیمپ میں شروع ہوچکے۔