اے مسلمانو؛ ہماری مدد کرو: اسماعیل ہنیہ کی پکار

IQNA

اے مسلمانو؛ ہماری مدد کرو: اسماعیل ہنیہ کی پکار

7:58 - May 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509289
تہران(ایکنا) امت مسلمہ مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو، پاکستان ہمارے لئے ہے- حماس رہنما

  فلسطین کے اہم گروپ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ، اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک ویڈيو پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

" میں اپنی جانب سے اور اپنی جماعت حرکتہ حماس کے ارکان کی طرف سے اور عموما بیت المقدس اور اس کے اطراف میں رہنے والی  مجاہد فلسطینی قوم کی طرف سے محترم دوست امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب اور ان کے رفقاء کو بلکہ پورے پاکستان ، ریاست ، حکومت ، جماعتوں اور قوم کو ، پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی سے امید رکھتا ہوں کہ آپ کی جماعت مسئلہ فلسطین کی حمایت کا علم بلند رکھے گی- ہمارے نزدیک  *پاکستان  امت مسلمہ میں ایک بہت اہم مقام رکھتا ہے اور القدس اور مسجد اقصی کے لئے اس کا کردار نہایت اہم ہے .

 میں آخر میں آپ سے استداء کرتا ہوں کہ بیت المقدس اور فلسطین کو جن حقیقی چلنجز اور خطرات کا سامنا ہے آپ اس کے لئے اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ اٹھ کھڑے ہوجائیں...... ہمارا ساتھ دیں ...... ."

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں انہوں نے تمام امت مسلمہ سے دعا اور حمایت کی درخواست کی ہے کہ وہ اس نازک موقع پر فلسطین اور  قبلہ اول کا ساتھ دیں۔

نظرات بینندگان
captcha