سو ایمبولینس پوری ساز و سامان کے ساتھ کربلا میں فعال

IQNA

سو ایمبولینس پوری ساز و سامان کے ساتھ کربلا میں فعال

5:41 - August 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514831
ایکنا عراق: کربلا کی وزارت صحت کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر سو ایمبولینس پوری ٹیم اور سازوسامان کے ساتھ نجف کربلا روٹ پر فرائض انجام دیں گے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجسنی نون کے مطابق کربلا کے ادارہ صحت کے سربراہ صباح الموسوی کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر نجف کربلا روٹ پر سو فولی لوڈیڈ ایمبولینس خدمات کے لیے تیار رہیں گی۔

انکا کہنا تھا: 43 میڈیکل ٹیم مختلف روٹس پر کربلا سے بیس کیلومیٹر پر زائرین کی خدمت کے لیے آمادہ رہیں گے۔

الموسوی کا کہنا تھا: موبایل ہسپتال بنام الزهرا(ع)  کربلا نجف روٹ پر ستون نمبر (۸۸۰)، خدمت کے لیے امادہ ہے جب کہ آٹھ مختلف دیگر  ہسپتالوں کی ٹیمیں بھی خدمات کے لیے تیار ہیں۔

 

کربلا کی وزارت صحت کے مطابق حشد الشعبی سے وابستہ آٹھ مختلف ٹیمیں اور اسی طرح آستانہ حسینی اور آستانہ عباسی کی میڈیکل ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں گی۔

 

الموسوی کا کہنا تھا: پچپن ٹیمیں کھانے پینے کی اشیاء پر نظارت کے فرایض انجام دیں گی اور ساٹھ ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی کے لیے تیار رہیں گی۔

ادارہ صحت کربلا کے مطابق ایمبولینس کی ٹیمیں شھر کی مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں گی جن کے ہمراہ تمام ضروری سازوسامان موجود ہوں گے۔

انکا کہنا تھا: تمام ضروری ہدایات اربعین حسینی کے حوالے سے جاری ہوچکی ہیں جنمیں بیماریوں سے بچاو اور مقابلے کی ہدایات شامل ہیں۔/

 

4164277

نظرات بینندگان
captcha