حرم علوی میں تکریم قرآن کے لیے افریقی طلبا کی ریلی + تصاویر

IQNA

حرم علوی میں تکریم قرآن کے لیے افریقی طلبا کی ریلی + تصاویر

6:45 - August 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514772
ایکنا عراق: افریقی طلبا کے ایک گروپ نے حرم حضرت علی(ع) واقع نجف میں قرآن اٹھا کر کتاب خدا اور ائمه اطهار(ع) سے عیقدت اور وفاداری پر تجدید بیعت کی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے نون کے مطابق تکریم قرآن کریم اور  شهادت امام حسین(ع)  اور شھادت امام سجاد(ع) کو تسلیت عرض کرنے کے لیے افریقی طلبا کے گروپ نے امیر المؤمنین علی(ع) کے حرم میں حاضری دی۔

 

حرم علوی کے امور مبلغین کے نمایندے سید مسلم الجابری، کا کہنا تھا کہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ افریقی مذہبی علوم کے طلبا کا گروپ نجف میں آستانہ امام  علی(ع) تک پیدل روی یا مشی کے لیے یہاں آتے ہیں اور عشق حسینی کا اظھار کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ریلی دو چیزوں سے عقیدت کے لیے کی گیی ہے ایک قرآن کریم اور دوسری عترت پیغمبر(ص) اور امیرالمؤمنین علی(ع) کو تسلیت عرض کرنے کے ساتھ امام عصر امام زمان(عج) اور انکے نایب مرجع تقلید سے وفاداری ثابت کرنے کے لیے۔

 

الجابری کا کہنا تھا کہ افریقی طلبا میں 27 مختلف ممالک کے طلبا شامل ہیں جنمیں تنزانیا، نایجیریا، برونڈی، گھانا، میڈاسگر، کمبو، کینیا اور بورکینا فاسو وغیرہ شامل ہیں۔

 

گھان سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیخ محمد عیسی کا کہنا تھا: ہم افریقی ممالک سے آئے ہیں تاکہ شهادت امام حسین(ع) کو امام اول حضرت امیرالمؤمنین(ع) سے تسلیت عرض کرسکے اور کتاب خدا قرآن مجید کی حمایت بھی کریں کہیں گے کہ قیامت معجزہ ہے اور قیامت تک باقی رہے گا۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن کریم مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور اس حوالے سے آستانہ عباسی کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

طلبا کے گروپ کا کہنا تھا کہ یہ گروپ افریقی ممالک کا نمایندہ گروپ ہے جو دفاع قرآن کریم پر تاکید کرتا ہے اور اسی طرح شھادت امام مظلوم پر ہم حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) اور اہل بیت کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔/

 

 

 

4162114

نظرات بینندگان
captcha