قاہرہ؛ مسجد امام حسین (ع) میں قرآنی محفل کا انعقاد

IQNA

قاہرہ؛ مسجد امام حسین (ع) میں قرآنی محفل کا انعقاد

9:32 - May 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514334
ایکنا تھران: قرآنی محفل میں معروف مصری قرآء شریک ہیں جو قاہرہ کی مسجد امام حسین (ع) میں تلاوت کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الاهرام»، کے مطابق ترتیل و تلاوت قرآن کی محفل وزارت اوقاف مصر کی جانب سے  مسجد امام حسین(ع) میں منعقد کی گیی ہے جو آج بروز ہفتہ تک جاری رہے گی۔

 

قرآنی محفل کی پہلی نشست شیخ محمود محمد الخشت کی زیر صدارت اور قاری شیخ طه النعمانی، شیخ یاسر الشرقاوی، شیخ احمد تمیم المراغی، شیخ العزب سالم، شیخ السید عبدالکریم الغیطانی، شیخ فتحی خلیف، شیخ محمد الصعیدی اور قاری عبدالعزیز عمران کی زیر نگرانی منعقد کی گیی۔

 

دوسری نشست گذشتہ روز نماز مغرب کے بعد شیخ محمد محروس کی زیر صدارت اور شیخ عزت راشد، شیخ محمد فتح الله بیبرس، شیخ ابراهیم الفشنی، شیخ احمد الغیطانی، شیخ السید الهنداوی، شیخ عبدالمطلب البودی اور شیخ شریف عبدالمنعم کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گیی۔

 

تیسری نشست آج نماز صبح نماز فجر کے بعد  شیخ احمد ابوفیوض، کی زیر صدارت اور شیخ محمود علی حسن، شیخ احمد تمیم المراغی، شیخ صلاح الجمل، شیخ السعید فیصل، شیخ محمد متولی، شیخ محمد الصافی و شیخ عبداللطیف وهدان کی شرکت کے ساتھ شروع کی گیی ہے۔

 

 

مذکور ترتیل قرآن کی محفل کا آج آخری روز ہے اور نماز عشاء کے بعد مصر کے سات قاریوں کی اجتماعی ختم قرآن کی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوگی۔/

 

4141673

نظرات بینندگان
captcha