کربلا؛ بهار شهادت فیسٹیول حرم امام حسین(ع) میں

IQNA

کربلا؛ بهار شهادت فیسٹیول حرم امام حسین(ع) میں

8:49 - February 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3513830
ایکنا تھران: سولویں بین الاقوامی ربیع الشهاده(بهار شهادت) فیسٹیول بعنوان «امام حسین(ع) اقوام کے دلوں میں» شروع ہوچکی ہے جسمیں چوالیس ممالک سے نمایندے شریک ہیں۔

ایکنا- آستانہ مقدس حسینی کے مطابق بین الاقوامی ربیع الشهاده(بهار شهادت) فیسٹیول کے رکن  علی کاظم سلطان، کا اس بارے کہنا تھا: بین الاقوامی ربیع الشهاده(بهار شهادت) فیسٹیول اس سال «امام حسین(ع) اقوام کے دلوں میں» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے جس میں چوالیس ممالک سے نمایندے شریک ہیں اور اس میں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ بک فیر بھی شامل ہے۔

انکا کہنا تھا: نمایشگاه کتاب کربلا، بین‌الحرمین چلڈرن اسٹال، آرٹ نمایش، مثالی جوان،  محافل انس با قرآن ،ایرانی اور  مصری قاریوں کی شرکت کے ساتھ اور جامعة الزهراء(س) خواتین کی تقریبات فیسٹیول میں شامل ہیں۔

 

برگزاری شانزدهمین جشنواره بهار شهادت در حرم امام حسین(ع)

آستانہ حسینی پروگراموں کے رکن محسن الوزنی کے مطابق بین الاقوامی فیسٹیول گذشتہ رات سے شروع ہوچکی ہے جس میں شب شعر، تحقیقی مقابلے اور کتابوں کی نمایش شامل ہے۔

 

برگزاری شانزدهمین جشنواره بهار شهادت در حرم امام حسین(ع)

انکا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں چوالیس ممالک کے علاوہ عراق سے باہر رہنے والے نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی بھی حوصلہ افزائی کی جایے گی۔

الوزنی کے مطابق فیسٹیول کا مقصد اسلام و اهل بیت(ع) کی ثقافت کی ترویج اور اسلامی رابطوں کی بحالی ہے۔

 

برگزاری شانزدهمین جشنواره بهار شهادت در حرم امام حسین(ع)

 

حجت‌الاسلام و‌المسلمین کربلایی نے حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: مختلف اطراف سے اسلامی ثقافت و عقیدے کی گمراہی کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے  قیام امام حسین(ع) سے وفاداری کو ثابت کی ہے اور دنیا کے تمام مظلوں افغانستان، فلسطین کی حمایت اور شام و ترکی زلزلے سے تعاون اس کی دلیل ہے۔

 

بین الاقوامی «بهار شهادت» فیسٹیول میلاد امام حسین(ع) کی مناسبت سے تین سے لیکر سات شعبان تک کربلا میں جاری رہے گی اور یہ بین الاقوامی فیسٹیول ہر سال اعلی حکام، مذہبی شخصیات اور ثقافتی ملکی و غیر ملکی نمایندوں کے ہمراہ منعقد کی جاتی ہے۔/

 

4124215

نظرات بینندگان
captcha