بھارت میں حجاب پر پابندی ،ایم ڈبلیوایم کایوم حجاب کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ

IQNA

بھارت میں حجاب پر پابندی ،ایم ڈبلیوایم کایوم حجاب کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ

7:51 - February 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511302
حجاب مسلمان عورت کا زیور ہے، جس سے کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی- مقررین

ایکنا نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’یوم حجات‘‘ کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین خانم حنا رضا تقوی نے کی جبکہ اس موقع پر خانم عظمیٰ نقوی، خانم نگین رضوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھیں۔

 

احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی بہادر مسلمان بیٹی مسکان خان کے حق میں نعرے درج تھے۔

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ مسکان خان نے ہندو وحشیوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر اپنی بہادری کی عظیم مثال قائم کی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ حجاب مسلمان عورت کا زیور ہے، جس سے کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپکو ایک جمہوری ریاست کہتا ہے، حالیہ واقعہ نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کےمنہ سے نقاب نوچ ڈالی ہے۔

 

خانم حنا تقوی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریاست کرناٹک کی طالبہ مسکان نے باطل کے سامنے حق کا نعرہ بلند کیا، اللہ اکبر کا نعرہ کالج میں لگا، اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں اس کے نام کے نعرے لگوا دئیے، مسکان نے ثابت کر دیا کہ مسلمان خواتین کا بہادری میں کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام خواتین حجاب پہن کر احکامات دین کی پیروی کریں، حجاب ہمارا تحفظ ہے، جس سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گی۔

نظرات بینندگان
captcha