پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

IQNA

پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

7:52 - January 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511162
تہران(ایکنا) قرارداد رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

ایکنا نیوز کی رپور ٹ کے مطابق انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے کیونکہ خاتون جنت سیدہ النساء العالمین بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالمین کی تمام خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 20 جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول خداؐ، خاتون جنت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یوم خواتین کے طور پر منایا جانے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ طور پر جمع کروا دی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

 

پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے، خاتون جنت سیدہ النساء العالمین بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالمین کی تمام خواتین اور معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے۔ بی بی سلام اللہ علیہا کی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہے، انکا کہنا تھا کہ ایک سالم معاشرے کے قیام کے لیے حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا رواج عام کیا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha