کفار اسلامی بیداری اور اسلام کے پھیلاو سے خوفزدہ ہیں ۔ قاری عبدالرحمن

IQNA

کفار اسلامی بیداری اور اسلام کے پھیلاو سے خوفزدہ ہیں ۔ قاری عبدالرحمن

8:09 - January 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2760951
بین الاقوامی گروپ : کفار ومشرکین، قرآن کے مطابق ہمارا اصلی دشمن ہیں ہماری مشکلات انہیں کی وجہ سے ہیں

ایکنا نیوز- قاری عبدالرحمن امام جمعہ جامع مسجد سفیر اور ادارہ امور اسلامی کے سیکریٹری جنرل ہے آپ عالم اسلام کے مسائل میں دلچسپی رکھنے کے علاوہ اتحاد امت کے بھی داعی ہے اور پاکستان،ایران اور افغانستان کے سیاسی اور مذہبی مسائل میں صاحب نظرشمار ہوتا ہے۔
شارلی ابدو میگزین میں حالیہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے ایکنا نیوز نے آپ سے ایک انٹرویو لیا ہے جسکا خلاصہ  قارئین کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔
ایکنا نیوز- شارلی ہیبدو میں دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے کہ اس اقدام کی وجہ کیا ہے ؟
قاری عبدالرحمن: میرے خیال میں اسکی جڑ تاریخ سے ملتی ہے کیونکہ قرآن فرماتا ہے کہ یہود و نصاری تمھارا دوست نہیں ہوسکتے ۔ کفار و مشرکین نے ہمیشہ ہمارے خلاف سازش کی ہیں اور حالیہ واقعہ بھی اسی کا تسلسل ہے۔ ان اقدامات کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ کفار کی کوشش ہیں کہ اسلام کے پھیلاو کو روکا جائے اسکے لیے وہ ہر قسم کی سازشوں پر عمل کرسکتے ہیں اور اسلاموفوبیا مغرب میں اسی وجہ سے پیدا کیا گیا ہے۔
ایکنا: ان اقدامات سے کیا اسلام کے پھیلاو کو روکا جاسکے گا ؟
قاری عبدالرحمن : تاریخ گواہ ہے کہ ان اقدامات سے اسلام مزید تیزی سے پھیلا ہے اور لوگ ان کاموں کی وجہ سے مزید اسلام کی طرف راغب ہوں گے اور اسلامی تعلیمات میں جستجو کریں گے ۔ اب بھی اسکا نتجہ انکی توقعات کے خلاف ہی نکلے گا۔
ایکنا : امت مسلمہ کی زمہ داری کیا ہے ان حالات میں کیسے ان سازشوں کو روکا جائے؟
قاری عبدالرحمن: قرآن و سنت کی طرف رجوع اور اسلام شناس لیڈران جیسے امام خمینی، مولانا مودودی اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ جیسے بزرگان کی ہدایات اور افکار پر عمل کرتے ہوئے اگر امت میں اتحاد مضبوط ہو اور اختلافات کو ختم کرکے ہم بیدار ہوجائیں تو ان سازشوں کا بخوبی مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور میں کہونگا کہ ملت اسلامیہ بیدار ہے مگر افسوس کہ اسلامی حکمران نالائق ہیں یہ لوگ حکمرانی کے مستحق نہیں اگر امت انکو ہٹا کر صالح افراد کو حاکم بنائے تو ہمارے مسائل خودبخود ختم ہوجائیں گے۔
ایکنا :اسلامو فوبیا اور تکفیری سازش میں تعلق کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
قاری عبدالرحمن : دیکھیے شارلی ابدو کا واقعہ ہو یا دہشت گردی کا، سب کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو اسلام کے پھیلاو اور اسلام کی ترقی سے خوفزدہ ہیں یہ ہر حال میں اسلام کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں لہذا اس کے لیے وہ تکفیری گروپ بنا کر اسلام کے چہرے کو بدشکل بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اسلام کے قریب نہ آجائیں ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت اسلامیہ ان سازشوں کو سمجھے اور قرآن و سنت کی طرف رجوع کرے سیر ت النبی (ص)اور تعلیمات اسلامی میں راہ نجات موجود ہے بشرطیکہ ہم بیداری اور ہوشیاری سے مسایل کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ظالم و فاسق سربراہوں کی حمایت اور اندھی تقلید نہ کریں۔

نظرات بینندگان
captcha