ترکی، توہین قرآن کرنے والے دو جوان گرفتار

IQNA

ترکی، توہین قرآن کرنے والے دو جوان گرفتار

9:50 - October 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512837
ایکنا تھران- ترک وزیر داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر قرآن سوزی کرنے والے دو گستاخ جوان کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ترکی میں سوشل میڈیا پر دو جوانوں کی طرف سے قرآن سوزی کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اس ویڈیو میں نشے میں دھت دو جوان توہین آمیز جملے کہتے ہویے ایک قرآن نسخے کو پارہ کرتے اور جلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گیی ہے جب کہ عوامی احتجاج کے باعث سیکورٹی فورسز نے دونوں گستاخ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ٹوئٹ کیا ہے: عدالتی حکم پر دو ان پڑھ جوانوں کو ازمیر سے گرفتار کرلیا ہے۔

گذشتہ جون کو بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک اسکول کے کچھ طلبا قرآن کی توہین کررہے تھے۔

 

ترکی، توہین قرآن کرنے والے دو جوان گرفتار

 

اس کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشرقی اناطولیہ میں کچھ طلبا قرآنی نسخہ کو پھینک رہے تھے۔

اس ویڈیو میں مذکورہ طلبا بلند آواز سے ہنس رہے تھے  جس پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظھار کیا تھا۔

اس وقت فوری طور پر اجلاس منعقد ہوا تھا جسمیں مذکورہ اسکول انتظامیہ اور طلبا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔/

 

4089685

نظرات بینندگان
captcha