یوپی میں مختلف مدارس کا سروے

IQNA

یوپی میں مختلف مدارس کا سروے

20:58 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512809
تہران، ایکنا -حکومت اترپردیش کی جانب سے مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے۔ آج ڈپٹی کلکٹر بڑھانہ ارون کمار کی صدارت میں قصبہ کے مختلف مدارس کا سروے کیا گیا اور 11 پوائنٹس پر سروے ٹیم نے باریک بینی سے معائنہ کیا۔

ہندوستان ٹایمز کے مطابق اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند شاخ بڑھانہ کے عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ قصبے کے مدارس جیسے دارالعلوم شاہ ولی اللہ، مدرسہ صدیقیہ دعوت الایمان، مدرسہ سراج العلوم وغیرہ کا سروے کیا۔ سروے ٹیم کی سربراہی ڈپٹی کلکٹر بڑھانہ کر رہے تھے۔ ڈپٹی کلکٹر ارون کمار اور بلاک ایجوکیشن آفیسر کرن یادو قانون گو انل ملک، جے ای انل کمار نے مدارس پہنچ کر 11 پوائنٹس کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

 

میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر ارون کمار نے بتایا کہ قصبہ اور دیہی علاقوں کے غیر تسلیم شدہ مدارس میں سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے نکات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر کرن یادو نے کہا کہ سروے پوائنٹ کے مطابق تمام مدارس کا سروے کیا جائے گا۔

 

سروے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے عہدیدار آصف قریشی نے کہا کہ جو ٹیم سروے کر رہی ہے اسے مدارس کی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور سروے میں ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha