کیمرون فٖٹبالر مشرف بہ اسلام + فلم

IQNA

کیمرون فٖٹبالر مشرف بہ اسلام + فلم

7:01 - May 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511855
تہران(ایکنا) پیٹریک امبوما نے کیمرون کی مقامی مسجد میں حاضر ہوکر اسلام قبول کرلیا اور انہوں نے اسلامی نام «عبدالجلیل» رکھ لیا ہے۔

مصرٹائمز کے مطابق کیمرون کے اسٹار ٖفٹبالر پیٹریک امبوما نے جمعے کے دن دوالای شہر کی مقامی مسجد میں فین کے ساتھ مسجد میں حاضر ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امبوما نے اسلامی لباس زیب تن کررکھا ہے اور عبدالجلیل نام رکھ رہا ہے۔

پیٹریک امبوما 1970 کو دوالا شہر میں پیدا ہوا اور کیمرون ٹیم میں وہ 1995 سے 2002 تک وہ کھلیتے رہے اور چھپن میچوں میں انہوں نے تینتیس گول اسکور کیا۔

امبوما ورلڈ کپ ۹۸ اور ۲۰۰۲ میں شریک تھے اور ۲۰۰۰ و ۲۰۰۲ افریقن لیگ کے چمپین ٹیم کا حصہ تھے اور المپیک ۲۰۰۰ سڈنی ٹیم کا بھی رکن رہا۔

 

کیمرون فٖٹبالر مشرف بہ اسلام + فلم

کیمرون ٹیم میں وہ بہترین کھلاڑی مانے جاتے تھے اور افریقن لیگ ۲۰۰۰ گھانا اور  سال ۲۰۰۲ مالی اور ۲۰۰۴ تیونس میں وہ گل اسکور کرتے رہے اور گیارہ گول اسکور کرنے کی وجہ سے افریقین لیگ میں ٹاپ اسکورر کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

امبوما کئیریر کے دوران اہم یورپی ٹیموں کا بھی حصہ رہے جنمیں فرانس کی پی ایس جی، شاتور، جاپان کی گامبا اوزاکیا، اٹلی کی کلیاری؛ لیبیا کی الاتحاد اور ٹوکیو وردی قابل ذکر ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

4056905

 

نظرات بینندگان
captcha