اردگان نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملہ روکنے کی استدعا کردی

IQNA

اردگان نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملہ روکنے کی استدعا کردی

8:01 - May 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509290
تہران(ایکنا) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عالمی برادری اور اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کا حملہ روکنے میں کردار ادا کریں۔

ترک صدر  رجب طیب اردوغان نے بیان میں کہا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف تل ابیب کا ظلم غمناک اور افسوسناک ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد رژیم بچوں اور خواتین کو قتل کرنے پر اتر آیا ہے اور اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے ترکی کا موقف واضح ہے۔

 

ترک صدر نے اسرائیل کے حملوں کے روکنے کا ذمہ دار عالمی برادری کو قرار دیا اور کہا کہ اس واضح ظلم کے خلاف خاموشی کا مطلب اسرائیل مظالم کی حمایت ہے اور یقینا خاموش رہنے والوں کی نوبت بھی آئے گی۔

 

اردگان نے مزید کہا کہ جس طرح سے ہم نے قرہ باغ کی حمایت کی اسی جذبے کے ساتھ قدس اور فلسطین کی حمایت بھی کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: اسرائیل قدس شریف کو تباہ کرنا چاہتا ہے کو مسلمان اور عیسائی سب کے لیے مقدس شہر ہے ۔

 ترک صدر کا مزید کہنا تھا: اگر اسلامی تنظیم نے فوری اقدام نہ کیا تو انکے وجود کا فلسفہ ہی ختم سمجھا جائے۔

 

اردوغان نے تمام عالمی متعلقہ اداروں سے کہا ہے وہ ان وحشیانہ حملوں کو روکنے میں کردار ادا کریں اور سلامتی کونسل کے توسط سے ضروری اقدامات اٹھائے جائِے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم نے فوری طور پر ان حملوں کو نہ روکا تو کل سب ان جیسے حملوں کے ہدف بن سکتے ہیں۔/

3971512

نظرات بینندگان
captcha