عیدالفطر پر بھی اسرائیلی حملہ جاری، 24 بچوں سمیت شہید افراد کی تعداد سو سے زاید

IQNA

عیدالفطر پر بھی اسرائیلی حملہ جاری، 24 بچوں سمیت شہید افراد کی تعداد سو سے زاید

8:05 - May 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509285
تہران(ایکنا) اسلامی دنیا زبانی مذمت تک محدود، اسلامی تنظیم نے بحرانی عالم میں اتوار کو نمایشی اجلاس طلب کرلی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرائیلی لڑاکا طیاروں نے عید الفطر کے روز بھی غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور دیگر مقامات پر مزید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں پیر سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے جس میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔

 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 24 بچوں سمیت 103 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 580 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

 

علاوہ ازیں اسرائیلی حکام نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کے مشرقی علاقوں کے قریب اضافی فوجی دستے تعینات کردیئے ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیل کے اندر متعدد شہروں میں بھی یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پُرتشدد تصادم کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

عیدالفطر پر بھی اسرائیلی حملہ جاری، 24 بچوں سمیت شہید افراد کی تعداد 103 تک پہنچ گئی

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے جراح اور بعد ازاں غزہ میں فلسطینیوں پر کیے جانے والے حالیہ حملوں کے بعد یہودیوں اور عرب اقلیت کے درمیان تشدد کی نئی لہر اسرائیل کے دیگر شہروں تک پھیل گئی ہے۔

 

غزہ میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران پہلے سے ہی شدید دباؤ کا شکار ہسپتالوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اسرائیل نے غزہ کی سرحد کے ساتھ فوج تعینات کردی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ 'زمینی کارروائیوں کی تیاری کے مختلف مراحل' میں ہے۔

 

حماس اور دیگر جہادی تنظیموں نے جوابی کارروائی میں اب تک ہزار سے زائد راکٹوں سے مختلف اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا اور متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

 

 دوسری جانب اگرچہ اسلامی ممالک میں عوام سراپا احتجاج ہے مگر ایران کے علاوہ جو کھل کر سیاسی اور فوجی حمایت میں اکیلا استقامت کے ساتھ کھڑا ہے دیگر اسلامی ممالک اور عرب ممالک کے حکمران تسلی سے تماشا دیکھ رہے ہیں اور انکی کوشش زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں جاسکی ہے جبکہ سعودی عرب نے اتوار کے دن برایے نام اسلامی کانفرنس کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha