ماسکو؛ نماز عید فطر ہوگی مگر نمازیوں کے بغیر

IQNA

ماسکو؛ نماز عید فطر ہوگی مگر نمازیوں کے بغیر

9:20 - May 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509278
تہران(ایکنا) روسی مسلم امور کے ادارے کے مطابق اس سال نماز عید فطر محدود افراد کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق روسی مسلم امور ادارے کے  مطابق نماز عید سعید فطر ماسکو کی تاریخی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز جمعرات کو ماسکو شہر کے مسلمان نماز عید ادا نہیں کرسکتے اور شہر کے صرف چند علما اور مسجد کے خدام نماز ادا کریں گے جو آن لاین نشر ہوگا۔

 

مسلم امور کے ادارے کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی جان کی حفاظت کے پیش نظر اور کورونا خطرات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

گذشتہ سال بھی مذکور ادارے کے فیصلے پر محدود انداز میں نماز عید ادا کی گیی تھی اور سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے برراہ راست نماز دکھائی گیی تھی۔/

3971010

نظرات بینندگان
captcha