بنگلہ دیشی ایکٹر: قرآن باقاعدگی سے پڑھتا ہوں

IQNA

بنگلہ دیشی ایکٹر: قرآن باقاعدگی سے پڑھتا ہوں

9:17 - May 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509277
تہران(ایکنا) معروف ایکٹر معصوم پرویز روبِل(Masum Parvez Rubel) خود کو قرآن کا پابند قرار دیتا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فن کار معصوم پرویز روبِل جو فلموں میں معروف ایکٹر شمار ہوتا ہے انکو عام طور پر«کنگ فو بادشاہ» کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

وہ خود کا قرآن کا پابند قرار دیتے ہوئے کہتا ہے: میں خدا پر ایمان رکھتا ہوں، چاہتا ہوں زندگی سے لذت اٹھاوں مگر درست طریقے سے اور کوشش ہے کہ خوش بخت رہوں۔

 

روبل کا کہنا تھا: چاہتا ہوں خدا کو پکاروں، میں نہیں چاہتا اس اکسٹھ سال کی زندگی میں کچھ اور سوچوں، کوشش ہوتی ہے روزانہ پانچ بار نماز ادا کروں، روزہ رکھوں اور پابندی سے قرآن کی تلاوت کروں۔

 

بنگلہ دیش میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق بہت سے لوگ روبل کو «بنگلہ دیش کے بروس لی» مانتے ہیں اور وہ نوے کے عشرے میں بنگلہ دیش کا سپراسٹار سمجھا جاتا تھا۔

 

روبل نے ایک عشرے سے زاید کی مدت میں دو سو فلموں میں کام کیا اور بنگلہ دیش و انڈیا کے پچاس معروف ہیروئنوں کے ہمراہ وہ کام کرچکا ہے۔/

3970893

نظرات بینندگان
captcha