ڈائریکٹرالکوثر: قرآنی مقابلہ «مفازا» ہمارا سرمایہ/ مصریوں کی دلچسپی

IQNA

ڈائریکٹرالکوثر: قرآنی مقابلہ «مفازا» ہمارا سرمایہ/ مصریوں کی دلچسپی

9:43 - April 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509155
تہران(ایکنا) سیدعباس رضوی نے «مفازا» مقابلے کو نظام کی پہچان قرار دیا۔

الکوثر چینل کے معارف گروپ کے ڈائریکٹر سیدعباس رضوی نے ایکنا نیوز سے چودہویں قرآنی مقابلہ «ان للمتقین مفازا» کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ رمضان کے حوالے سے اس وقت مقابلے جاری ہیں اور اب تک ان مقابلوں کا تیرہ سالانہ مقابلہ منعقد ہوچکا ہے۔

انہوں نے مفازا مقابلوں کا سیٹلائٹ چینل پر واحد بین الاقوامی مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا: مقابلوں میں عمر کی شرط نہیں اور اسی لیے سب لوگ اس میں شرکت کرسکتے ہیں مثلا اس سال ایک گیارہ سال کی عمر کے قاری نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

رضوی نے الکوثر چینل کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: قرآن عالم اسلام کی وحدت کا مرکز ہے اور اسی لئے اسکو خاص اہمیت دی جاتی ہے اور ہماری ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ ان مقابلوں کو ایران کی شان کے مطابق منعقد کرسکے۔

 ۹۶ قراء کی شرکت

رضوی نے کہا: اس سال بھی مقابلوں میں مختلف ممالک جیسے ایران، عراق، مصر، الجزایر، مراکش، انڈونیشیاء، ترکی، بحرین، جرمنی، افغانستان اور فرانس سے قرآء شریک ہیں اور هر سال ۲۳۰ سے ۲۵۰ قرآء رجسٹریشن کرواتے ہیں جنمیں سلیکشن کے بعد ۹۶ قرآء کو فائنل کے لیے ہم منتخب کرواتے ہیں۔

انہوں نے مفازا مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے کہا: گذشتہ مقابلوں کے عام شرکاء اگلے سال کے مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں تاہم جو پوزیشن ہولڈرز رہ چکے ہیں وہ شرکت کے اہل نہیں۔

ڈائریکٹرالکوثر:قرآنی مقابلہ «مفازا» ہمارا سرمایہ/ مصریوں کی دلچسپی

سیدعباس رضوی نے مقابلوں کے طریقہ کار کے حوالے سے کہا: اسکائِپ کے زریعے سے قرآء لائیو شرکت کرتے ہیں اور پھر ججز ان میں فیصلہ کرتے ہیں۔

 

رضوی نے کہا کہ ہم نے ایک ویب سائٹ بھی اس حوالے سے تیار کی ہے اور «Mafazatv.com» کے زریعے سے پورے سال قرآء سے ہمارا رابطہ رہتا ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: سائٹ پر قرآن کے حوالے سے احادیث اهل بیت(ع) اور امام علی(ع) کے کلمات، قرآنی مقالے اور دیگر قرآنی مواد موجود ہے اوریہ . «Mafazatv.com» و «‌Mafaza.Alkawthartv.com» پر قابل مشاہدہ ہے۔

 

ایک ہی ملک سے دو پوزیشن ہولڈرز کا امکان نہیں

انہوں نے کہا کہ متعین شدہ قوانین کے رو سے ایک ملک سے ایک پوزیشن ہولڈر کا انتخاب ہوتا ہے اور ایک سے زاید پوزیشن ہولڈر کا امکان نہیں۔

 

سیدعباس رضوی نے کہا کہ مقابلوں کو بھرپور استقبال ہوتا ہے اور مصر تک میں لوگ دکانوں میں اس چینل کے مقابلوں کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔

رضوی نے کہا کہ مفازا مقابلوں کی تشہیر کے حوالے سے الکوثر چینل کے علاوہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ٹیلی گرام، اور انسٹاگرام پر اشہارات دیے جاتے ہیں اور مالی مشکلات کے باوجود مقابلوں کے لیے اچھے انعامات مقرر کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہماری پہچان ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ججز سات ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جو چار گروپ «مقامات و نغم»، «تجوید»، «وقف و ابتدا» اور «صوت و لحن» میں تقسیم ہے جبکہ مجموعی طور پر بیس ججز لبنان، سوڈان، ایران، شام، مصر، عراق اور اردن سے جبکہ ایک ایران سے جج جو عربی جانتا ہے اسٹوڈیو میں موجود ہوتے ہیں۔

 

مفازا مقابلوں کی عالمی پہچان

انکا کہنا تھا کہ ہمارے قاری دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں جیسے مفازا کے گذشتہ سال کے پوزیشن ہولڈر نے ملایشیا مقابلوں میں میدان مارا ہے ۔

 

سیدعباس رضوی نے مقابلوں پر اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ گذشتہ سالوں کے پوزیشن ہولڈرز اعتراض کرتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ کیوں شرکت کا موقع نہیں دیا جاتا حالانکہ یہ رول طے شدہ قانون کا حصہ ہے تاکہ دیگر قرآء کو بھی موقع مل سکیں۔/

3963993

نظرات بینندگان
captcha