اداره اوقاف عراق؛ آن لائن مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام

IQNA

اداره اوقاف عراق؛ آن لائن مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام

8:43 - July 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507865
تہران(ایکنا) علوم قرآن کے قومی مرکز کے تعاون سے آن لاین حسن قرآت مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

عراق کے شعیہ ادارہ اوقاف سے وابستہ قومی قرآنی مرکز کے مطابق خواہشمند قرآء اور طلباء  (۱۵ جولائی ۲۰۲۰) سے مقابلہ میں شرکت کے لیے نام لکھوا سکتے ہیں۔

 

قرآنی مرکز کے ڈائریکٹررافع العامری کا اس بارے میں کہنا تھا: ادارے کے تعاون سے جلد دیگر آن لائن سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں جنمیں سے ایک مقابلہ حسن قرآت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قومی قرآنی مرکز کے ہال میں مقابلہ حسن قرآت مختلف سوشل میڈیا کے علاوہ ادارہ اوقاف سے وابستہ ریڈیو «الیقین» سے نشر ہوگا جبکہ قرآنی دروس اور خواتین کے لیے بھی پروگرامز شروع کیے جارہے ہیں۔

 

العامری کا کہنا تھا: عراقی مراجع اور علما کی تاکید کے پیش نظر عوام کی صحت کی وجہ سے آن لاین پروگرامز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

3908613

نظرات بینندگان
captcha