آن لائن مقابلہ منقبت خوانی بمناسبت عشرہ کرامت

IQNA

آن لائن مقابلہ منقبت خوانی بمناسبت عشرہ کرامت

17:44 - July 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507851
تہران(ایکنا) بسلسلہ ولادت امام علی بن موسٰی الرضاؑ ا ور حضرت بی بی معصومہ (س) خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کے تعاون سے آن لاین مقابلہ منقبت خوانی منعقد کیا گیا ہے۔

بسلسلہ ولادت امام علی بن موسٰی الرضاؑ ا ور حضرت بی بی معصومہ (س) خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کے تعاون سے آن لاین مقابلہ منقبت خوانی منعقد کیا گیا ہے۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران – کوئٹہ کی جانب سے امام علی بن موسی الرضا ؑاور حضرت بی بی معصومہ (سلام اللہ علیھا) کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ایک "آنلائن مقابلہ منقبت خوانی" کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب امیدواروں کو نفیس انعامات اور جوائز سے نوازا جائے گا۔

شرکت کرنے کا طریقہ کار:

آپ اس مقابلے میں باآسانی شرکت کرسکتے ہیں۔ آپ امام رضاؑ یا بی بی معصومہ (س) کی شان میں اپنا کلام پڑھ کر موبائل فون یا کیمرے سے ریکارڈ کریں اور مندرجہ ذیل پتے پر بذریعہ انٹرنیٹ ہمیں ارسال کریں۔

پاکستان- ایران دوستی خانہ فرہنگ کا فیس بک پیج

Email: cciran50@yahoo.com ایمیل ایڈرس اور واٹس اپ نمبر: 0923218162276

 

(1) اپنے ویڈیو کلام کے ساتھ اپنا نام، والد کا نام، عمر، مستقل پتہ ، اپنے شہر کا نام اور اپنا موبائل نمبر ضرور ارسال کریں۔ بصورت دیگر آپ کے کلام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

(2) منقبت کا دورانیہ 7 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔

منقبت بھیجنے کی آخری تاریخ:

مقابلے میں شرکت کرنے والے خواہشمند افراد اپنا کلام پیر ( 6 جولائی 2020 ) تک ہمارے دئیے گئے پتے پر ارسال کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز پر غور نہیں کیا جائے گا۔

 

ملک کے مشہور و معروف منقبت خوان شرکت کرنے والے افراد کے ارسال کئے گئے کلام کو اس کی نوعیت اور آواز کی خوبصورتی پر جانچ پڑتال کرکے تین بہترین منقبت خوانوں کو انتخاب کریں گے جنہیں خانہ فرہنگ ایران – کوئٹہ کی طرف سے نقدی اور نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے 9203007 -081 پر رابطہ کریں۔

نظرات بینندگان
captcha