یونان اور ایران کی قرآنی نمایش بارے گفتگو

IQNA

یونان اور ایران کی قرآنی نمایش بارے گفتگو

9:29 - July 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506345
بین الاقوامی گروپ- ایران کے ثقافتی سفیر نے «ارسطو» یونیورسٹی کا دورہ کیا اور انکے اعلی منتظمین سے قرآنی نمایش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایکنا نیوز- یونان میں ایران کے ثقافتی ایمبیسیڈر علی محمد حلمی نے ٹسالونیکی شہر کی «ارسطو» یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مذہبی شعبے کے سربراہ «پاناپوٹیس اسکالاچیس» اسلامی اسٹڈی کی پروفیسر محترمہ زیاکا اور دیگر اساتید سے ملاقات کی اور یونان-ایران ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اس ملاقات میں تعلیمی وفود کے تبادلے، اسکالرشپس، فارسی زبان اور اسلامک اسٹڈی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور قرآنی نمایش کے ساتھ روایتی موسیقی پروگرام منعقد کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ایرانی ثقافتی نمایندے نے مذکورہ یونیورسٹی سے تعلقات کے حوالے سے خوشی کا اظھار کیا جبکہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور فارسی و اسلامی دوروں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

 

ارسطو یونیورسٹی کے مذہبی شعبے کے سربراہ نے ایران کے علمی مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور اسلامی اسٹڈی میں ایران کا نمایاں مقام ہے اور ثقافتی امور کے حوالے سے ایران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہم ہرطرح کے تعاون پر آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔

یونان اور ایران کی قرآنی نمایش بارے گفتگو

قابل ذکر ہے کہ ٹسالونیکی شہر ایتھنز کے بعد یونان کا سب سے بڑا اور تاریخی شہر شمار کیا جاتا ہے اور اکثر ثقافتی اور علمی فیسٹیول اور نمایش اسی شہر میں منعقد کی جاتی ہے ۔

 

اس شہر کی ارسطو یونیورسٹی میں سب سے زیادہ غیرملکی طلباء علم کے حصول میں مصروف عمل ہیں اور ہرسال لاکھوں سیاح اس تاریخی شہر کی سیر کے لیے یہاں آتے ہیں۔/

یونان اور ایران کی قرآنی نمایش بارے گفتگو

3825659

نظرات بینندگان
captcha