نمایندہ رھبری: سعودی حج کے لیے دیگر ممالک سے ہم آہنگ کام کریں

IQNA

نمایندہ رھبری: سعودی حج کے لیے دیگر ممالک سے ہم آہنگ کام کریں

12:04 - July 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506378
بین الاقوامی گروپ- انڈیا میں نمایندہ رھبرمعظم نے مطالبہ کیا کہ بہتر حج کے لیے سعودی دیگر اسلامی ممالک سے ملکرکام کرے۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں حجت‌الاسلام مهدی مهدوی‌پور کہا کہ سعودی ہم آہنگ کام کرے، انڈیا میں خانہ فرھنگ ایران میں منعقدہ حج اجلاس سے گفتگو میں یہ بات کہی جہاں اہم شیعہ سنی علما شریک تھے۔

 

مذکورہ اجلاس میں حج،‌ فلسفه حج، عالم اسلام کے مسائل میں حج کے کردار جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

 

مهدوی‌پور نے اجلاس میں کہا کہ آل سعود حج کے منتظم ہے نہ کہ مالک لہذا ضرورت ہے کہ بہتر اقدامات کے لیے وہ دیگر ممالک سے ہم آہنگ ہوکر کام کرے۔

 

اجلاس میں محمود دریاآبادی (سیکریٹری علما ہند)، عبدالوحید فیاضی (دانشور)، ممتاز اعظمی (مؤلف)، رضوان الله صدیقی (امام جماعت - مفسر قرآن)، احمد علی عابدی (امام جماعت مسجد خوجه)، فیاض باقر (امام جماعت مسجد زھراء)، حسنین کراروی (مؤلف)، فرمان علی موسوی (مدرس)، عسکری کریلا (امام جماعت مسجد کیرالہ) موجود تھے۔

 

حجت‌الاسلام مهدوی‌پور نے کہا کہ حج کے شرعی احکامات کے علاوہ اسکا سیاسی، اجتماعی اور معنوی پہلو بھی اہم ہے۔

 

 

حجت‌الاسلام مهدوی‌پور نے کہا کہ عالم اسلام کے اس عظیم اجتماع میں ایکدوسرے سے آشنائی اور مسایل کے حل پر غور کرنے کا موقع ہے۔

 

نمایندہ رھبر معظم نے کہا کہ حج کو عالم اسلام کے درمیان وحدت کا مرکز اور محور ہونا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حج کے دوران ایک انداز میں عبادت، ایک لباس اور ایک ہی صف میں نماز سب چیزیں ثابت کرتی ہیں کہ ہم ایک ہی پیکر کے وجود ہیں اور یہ حج کا بڑا فلسفہ ہے۔

 

 

همچنین حجت‌الاسلام مهدوی‌پور نے کہا کہ منی میں قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیوی امور سے ہٹ کر ہر قسم کی قربانی کے لیے خود کو تیار کریں اور حضرت ابراھیم اور حضرت اسماعیل بہترین نمونہ عمل ہیں۔

نمایندہ رھبری:سعودی عرب بہتر انتظامات کے لیے دیگر ممالک سے ہم آہنگ کام کریں

 

مهدوی‌پور نے کہا کہ جس طرح شیطان کو کنکری مارتے ہیں اسی طرح عصر کے بڑے شیطان امریکہ سے بیزاری بھی ضروری ہے اور حج اصل میں شیطان سے جنگ کا بھی نام ہے۔/

3826523

نظرات بینندگان
captcha