یورپ میں عوام سڑکوں پر؛ ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے

IQNA

یورپ میں عوام سڑکوں پر؛ ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے

8:21 - December 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503926
بین الاقوامی گروپ: یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں نے قدس کو صھیونی دارالحکومت کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا

یورپ میں عوام سڑکوں پر؛ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے

 

ایکنا نیوز- اناتولی نیوز کے مطابق  سوئیزرلینڈ،جرمنی،ہالینڈ اور سوئیڈن میں احتجاجی مظاہریے ہوئے جہاں لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظھار کیا

جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرین ٹرمپ مخالف نعرے لگایے اور«آزاد فلسطین ،اسرائیلی مظالم بندکرو» کے پلے کارڑز اٹھایے تھے۔

 

مظاہروں میں «قدس سے ہاتھ کھینچ لو»، «قدس ، فلسطینی دارالحکومت» اور «قدس تمھیں نہیں دینگے»، کے بینرز موجود تھے۔

یورپ میں عوام سڑکوں پر؛ٹرمپ کے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے 

 

اسٹاک ہوم میں بھی «آزادی فلسطین» کے نعروں کے ساتھ مظاہرے ہویے اور یہودی دانشور «درور فیلر»، نے خطاب میں کہا کہ قدس مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کا مشترکہ شہر ہے ٹرمپ کو فیصلے کا اختیار نہیں۔

 

جرمنی اور کینیڈا کے شہروں میں بھی مظاہرین نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

 

دیگر شہروں میں بھی امریکی اور اسراییلی سفارت خانوں کے سامنے مظاہریے ہویے ، کینیڈا کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ وہ قدس کو صھیونی دارالحکومت نہیں مان سکتے۔

دنیا کے اکثر اسلامی ممالک میں بھی ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

تل ابیب میں مظاہرہ

 

دیگر ممالک کے ہمراہ  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بھی مظاہرہ ہوا جہاں ہزاروں لوگوں نے حکومتی کرپشن کے خلاف مظاہرہ کیا ۔

 

اسراییل حکام کو کرپشن کے معاملے میں سنگین الزامات کا سامنا ہے/.

3671091

نظرات بینندگان
captcha